آج کا دن ان کے نام جنہوں نے اپنا سب کچھ لٹا کر یہ وطن حاصل کیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ان کے نام جنہوں نے اپنا سب کچھ لٹا کر یہ وطن حاصل کیا۔ بیرونی تسلط سے آزادی تو مل گئی لیکن اشرافیہ نے عام عوام کو اپنے بنائے ہوئے ظالمانہ نظام میں …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ان کے نام جنہوں نے اپنا سب کچھ لٹا کر یہ وطن حاصل کیا۔ بیرونی تسلط سے آزادی تو مل گئی لیکن اشرافیہ نے عام عوام کو اپنے بنائے ہوئے ظالمانہ نظام میں جکڑ لیا۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کہ دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اس نظام کو بھی بدلیں گے۔وقت لگے گا لیکن منزل قریب ہے۔

مزید خبریں