اللہ تعالی نے 73 سال پہلے ہمیں یہ وطن انمول تحفہ کے طور پر عطا کیا، یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا یوم آزادی کے موقع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے 73 سال پہلے ہمیں یہ وطن انمول تحفہ کے طور پر عطا کیا، یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے 73 سال پہلے ہمیں یہ وطن انمول تحفہ کے طور پر عطا کیا، یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین و حضرات کی اس موقع پر خوشی دیدنی ہے ان کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ،آج پاکستان کو اپنائیت کی ضرورت ہے ، ہمیں جذبہ انسانی سے سرشارہو کر انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔ اس موقع پر جشن آزادی کیک بھی کاٹا گیا، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ایئر پورٹ پر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور اہلیان وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے 73 سال پہلے ہمیں یہ وطن انمول تحفہ کے طور پر عطا کیا اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے قائد اعظم اور مسلم لیگ کی قیادت کے تحت تحریک پاکستان چلائی گئی اورلاکھوں قربانیوں کے بعد ہم نے یہ وطن حاصل کیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ یہ ملک ہماری آنے والے نسلوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ ہم نے اس ملک کو محفوظ تر بنانا ہے۔ وزیر ہو¿ا بازی نے کہا کہ حالیہ انتخابی مہم میں نوجوانوں میں ایک جوش ولولہ تھا یہ نوجوان بچے اور بچیاں نئے اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دینے کے لئے میدان میں ائے انہیں مایوس نہیں کریں گےاور ان سے کئے گئے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں