مختلف آبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 230800کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44000کیوسک اور اخراج44000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد21700 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میںپانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 230800کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44000کیوسک اور اخراج44000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد21700 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد92700کیوسک اور اخراج61700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1518.54 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.262 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1234.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.798 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.037 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں