یوم آزادی وطن عزیز کے حصول کیلئے ہمارے آباﺅ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، کشمیر کی آزادی کا سورج بھی جلد طلوع ہو گا، وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباو¿ اجداد نے ہمارے لئے یہ پیارا ملک بنانے کے لئے دیں، آئیں ساتھ مل کر آزادی کے تمام شہداءکو سلام پیش کریں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ان تمام قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباو¿ اجداد نے ہمارے لئے یہ پیارا ملک بنانے کے لئے دیں، آئیں ساتھ مل کر آزادی کے تمام شہداءکو سلام پیش کریں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ہمارے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کی بھی یاد دلاتا ہے، ان کے اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے کا ثمر ہمیں پاکستان کی صورت میں ملا، ہم سب مل کر اپنے قائد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت سارے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں مگر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد کو ہر دن یاد رکھنا ہو گا، ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ کشمیر پر بھی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

مزید خبریں