وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، معاون خصوصی علی نواز اعوان

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لیے ہم نے اہداف حاصل کر لیے ہیں، ہم جشن آزادی کے دن کو شجرکاری کر کے منا رہے ہیں، کشمیر اب نقشے میں شامل …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لیے ہم نے اہداف حاصل کر لیے ہیں، ہم جشن آزادی کے دن کو شجرکاری کر کے منا رہے ہیں، کشمیر اب نقشے میں شامل ہو چکا جلد مسلئہ حل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے اسلام آباد میں شجر کاری مہم کاآغاز کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اسلام آباد میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ہمارے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں، ہمارا ملک گلوبل وارمنگ کا شکار ہو رہا تھا، کلین اینڈ گرین پاکستان کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے پجنے کے لیے ہم نے اہداف حاصل کر لیے، ہم جشن آزادی کے دن کو شجرکاری کر کے منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تاریخی ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا، ہم نے ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارا کام قوم کی خدمت کرنا ہے وہ کر رہے ہیں، ۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت غریب مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے، آج سے غریب طبقے کا کسی نے نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پہلی بار تین دفعہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے، آج وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے مودی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، وزیر اعظم نے حقیقت میں ثابت کیا کہ وہ کشمیر کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنے ہی آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں، بھارت میں تاریخ میں پہلی بار عوام کے حقوق سلب کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی، کشمیر اب نقشے میں شامل ہو چکا جلد مسلئہ حل ہو جائے گا۔

مزید خبریں