لندن/پیرس/ ویانا/ کولمبو/ بنکاک/ انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی)ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں بھی 73 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جمعہ کو انقرہ، سری لنکا، بنکاک، پیرس، کولمبو، ویانا، لندن ہائی کمشن، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر قونصلیٹ میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انقرہ میں پاکستان کے سفیر ایم سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی …
ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں بھی یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
لندن/پیرس/ ویانا/ کولمبو/ بنکاک/ انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی)ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں بھی 73 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جمعہ کو انقرہ، سری لنکا، بنکاک، پیرس، کولمبو، ویانا، لندن ہائی کمشن، بریڈ فورڈ اور مانچسٹر قونصلیٹ میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔انقرہ میں پاکستان کے سفیر ایم سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی کمیونٹی، طلباءاور سفارتخانے کے عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر سائرس قاضی نے کہا کہ چودہ اگست برصغیر کی تاریخ کا اہم دن ہے۔ 1947 میں اس تاریخ کو آزاد پاکستان کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوا تھا۔ انہوں نے ترکی میں پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنے طرز عمل کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دیں۔ سفیر قاضی نے بھی مبارکباد کے پیغامات پر عوام اور ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سفارتخانہ نے انقرہ کے میٹرو سانات گیلری ، کزیالے میں 13 سے 20 اگست تک "رنگین پاکستان۔ ترکوں کی نظروں میں”کے موضوع پر تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ انقرہ کی نمایاں اور بلند ترین عمارت کو”یوم آزادی” کے موقع پرپاکستان ترکی یکجہتی کے پیغامات سے سجا یا گیا تھا جبکہ صدر پاکستان کی جانب سے پاکستانی سفیر نے انقرہ میں ایک پروقار تقریب میں ترکی کی اہم شخصیات کو پاکستان کے اعلی سول ایوارڈز پیش کئے۔ سری لنکا میں تعینات قائم مقام ہائی کمشنر تنویر احمد نے قوم کے آباو¿ اجداد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ناقابل تسخیر چیلنجز کا سامنا کیا اور بے مثال قربانیاں دیکر پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ سری لنکا پاکستان تعلقات کے بارے میں قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، جو باہمی احترام ، افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ فرانس میں تعینات پاکستان کے ناظم الامور محمد امجد عزیز قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد وطن کے حصول کیلئے قائد اعظم اور آباو¿اجداد کی قربانیوں، آزادی کی اہمیت، اقلیتوں کو پسماندہ رکھنے کے لئے بھارت کی حالیہ کارروائیوں اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے مصائب، فوجی محاصرے حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدو جہد کو اجاگر کیا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ لندن کے پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب میں کورونا کے سبب کمیونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ تقریب کو کمیونٹی کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا۔بریڈفورڈ اور مانچسٹر قونصلیٹ میں یوم گب جنرل ابرار حسین نے پرچم کشائی کی۔








