اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں ، بہنوں کو بھی یاد رکھیں جن سے ان کی آزادی چھین لی گئی، زلفی بخاری نے یوم آزادی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے ایک …
مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں ، بہنوں کو بھی یاد رکھیں جن سے ان کی آزادی چھین لی گئی، زلفی بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں ، بہنوں کو بھی یاد رکھیں جن سے ان کی آزادی چھین لی گئی، زلفی بخاری نے یوم آزادی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ وہ 14اگست کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں ، بہنوں کو بھی یاد رکھیں جن سے ان کی آزادی چھین لی گئی بلکہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ ظلم و ستم بھی ان پر کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہاں اپنی آزادی کا جشن منارہے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ کشمیری بھائیوں ، بہنوں کی زندگی میں اس وقت اندھیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کے خاتمہ کے لیے جس طرح امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے آواز بلند کی میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔








