اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست چاہتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ملک کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات …
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست چاہتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ملک کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر معاشروں میں سکالرز اور فلاسفرز تبدیلی لائے مگر سیاستدان ایسا نہ کر سکیں کیونکہ سیاسی لوگ غیر مقبول فیصلے کرنے سے ہچکچاہٹ کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتہا پسند ذہنیت سے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچا جو اب بھی پاکستان کے لئے خطرہ ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر چہ پارلیمانی اور صدارتی نظام جمہوری ہیں تاہم پارلیمانی نظام ملک کے لئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام حکومت ہی حقیقی نمائندہ نظام ہوتا ہے ۔








