اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی ائیر لائن( پی آئی اے ) نے برطانیہ کا متبادل آپریشن بحال کر دیا، پی ائی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر اسلام آباد رات گئے روانہ ہوئی، قومی ائیر لائن کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرواز مانچسٹر کے وقت کے مطابق رات 09:05 بجے روانہ ہوئی۔ پرواز میں 26 مسافروں …
پی آئی اے نے برطانیہ کا متبادل فضائی آپریشن بحال کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) قومی ائیر لائن( پی آئی اے ) نے برطانیہ کا متبادل آپریشن بحال کر دیا، پی ائی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر اسلام آباد رات گئے روانہ ہوئی، قومی ائیر لائن کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرواز مانچسٹر کے وقت کے مطابق رات 09:05 بجے روانہ ہوئی۔ پرواز میں 26 مسافروں نے ایگزیکیٹو اکانومی جبکہ 239 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔ ترجمان کے مطابق پرواز 3.5 ٹن کارگو بھی لے کر پاکستان آئی مانچسٹر ایئرپورٹ پر جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم بھی آویزاں کیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی قومی پرچم کے رنگوں کے لباس زیب تن کئے اور مسافروں کو الوداع کیا۔








