محکمہ موسمیات پاکستان کا گلگت بلتستان میں گلیشیر سے بننے والی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب (گلوف) کا خدشہ ظاہر

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)محکمہ موسمیات پاکستان نے گلگت بلتستان میں گلیشیر سے بننے والی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب (گلوف) کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکہ موسمیات کے مطابق 17 اگست بروز پیر تک گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث برف پگھلنے کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی جبکہ پیر کو اس علاقے میں بارش کا بھی …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)محکمہ موسمیات پاکستان نے گلگت بلتستان میں گلیشیر سے بننے والی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب (گلوف) کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکہ موسمیات کے مطابق 17 اگست بروز پیر تک گلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث برف پگھلنے کی رفتار بھی تیز ہو جائے گی جبکہ پیر کو اس علاقے میں بارش کا بھی امکان ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے اور اس کے ساتھ بارش کے باعث برف پگھلنے اور گلیشئیر سے بننے والی جھیل کے ٹوٹنے کے امکانات بھی زیادہ ہیں جس سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں بشمول گلگت، ہنزہ، گانچھے، بگروٹ وغیرہ میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں