دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ20 لاکھ سے بڑھ گئی، ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز ، امریکہ میںمتاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ، ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک، برازیل میں ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ہلاکتیں، بھارت میں کورونا وائرس 52 ہزار افراد کو کھا گیا، میکسیکو میںہلاکتوں کی تعداد57 ہزار تک پہنچ گئی

واشنگٹن، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ77ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس …

واشنگٹن، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔ 18 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ77ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 22053135 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6479114 ہے۔ مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 777489 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ 12ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میںاس مہلک وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 24 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 173716افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد5612027 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے بعد برازیل میںمریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں بھی لاکھوں افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد33 لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ8 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ19373 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد3363235 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے776087 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید684 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد108654ہے۔ دریں اثناء میکسیکو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5 لاکھ25ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں وائرس سے57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد525733 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ مجموعی تعداد57023 ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں کورونا وائرس کے فعال متاثرہ افراد کی تعداد 109363ہے۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک 52 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے55 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید876 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارت میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہے جہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد6 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے۔