خواتین کی بیرون ممالک ملازمتوں پر کوئی پابندی نہیں ،ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزارت سمندر پار پاکستانیز کا کہنا ہے کہ خواتین کی بیرون ممالک ملازمتوں پر کوئی پابندی نہیں ۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک ملازمتوں کے لیے خواتین پر کوئی پابندی نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے خواتین کو سیاحتی ویزا پر باہر …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزارت سمندر پار پاکستانیز کا کہنا ہے کہ خواتین کی بیرون ممالک ملازمتوں پر کوئی پابندی نہیں ۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک ملازمتوں کے لیے خواتین پر کوئی پابندی نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے خواتین کو سیاحتی ویزا پر باہر لے جانا اور وہاں گھریلو ملازمت کرانا غیر قانونی ہے اس طرح وہ غیر محفوظ تصور کی جاتی ہیں ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کاشف احمد نور نے کہا کہ بیرون ممالک ملازمتیں حاصل کرنے کے حوالے سے خواتین پر کوئی پابندی نہیں تاہم استحصال سے بچانے کے لیے 35سال سے کم عمر خواتین کو گھریلو مددگار کے ویزا کی کیٹگری کی اجازت نہیں دی جاتی ،ان کا کہنا تھا کہ جوان لڑکیاںانسانی اسمگلنگ کا بڑا ٹارگٹ ہوتی ہیں ۔