صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا مشیر سیاحت و ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ

لاہور۔21 اگست (اے پی پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشیرسیاحت آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ کیا اوروہاں تفریحی سہولیات بہتر بنانے کے امور کا جائزہ لیا۔میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفریحی سہولیات تناؤ اور پریشانی میں بہتر ریلیف کاباعث بنتی ہیں،عوام کو بہتر اور صاف ماحول کی فراہمی وزیر …

لاہور۔21 اگست (اے پی پی )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشیرسیاحت آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ کیا اوروہاں تفریحی سہولیات بہتر بنانے کے امور کا جائزہ لیا۔میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفریحی سہولیات تناؤ اور پریشانی میں بہتر ریلیف کاباعث بنتی ہیں،عوام کو بہتر اور صاف ماحول کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، صحت مند اور خوشگوار ماحول کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سمن آباد کے چلڈرن پارک اور لیڈیز پارک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے اس دورہ کے موقع پربٹ گراؤنڈ سمن آباد کو فیملی پارک سے منسلک کر نے کی بھی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔