ملکی دولت سے بچوں کے نام پر دنیا بھرمیں جائیدادیں بنانے والوں نے ملکی خسارہ 20 ارب ڈالرتک پہنچایا، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جو حکمران ڈاکے ڈال کر ملکی دولت سے بچوں کے نام پر دنیا بھرمیں جائیدادیں بنا رہے تھے یہاں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ تھے لیکن اقامے پر نوکری دوسروں کی کر رہے تھے، انہوں نے ملکی خسارہ 20 ارب ڈالرتک پہنچا دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جو حکمران ڈاکے ڈال کر ملکی دولت سے بچوں کے نام پر دنیا بھرمیں جائیدادیں بنا رہے تھے یہاں وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ تھے لیکن اقامے پر نوکری دوسروں کی کر رہے تھے، انہوں نے ملکی خسارہ 20 ارب ڈالرتک پہنچا دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے کاروبار سے کئی سو گنا منافع کما رہے تھے، انہوں نے ملکی خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچا دیا، اسی لیے انہیں نکالا اور پھر پوچھتے پھرتے ہیں کیوں نکالا۔