اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) یو این ایچ سی آر پاکستان ملک بھر میں کوویڈـ19 کے لاک ڈاؤن سے متاثر ہو نے والے مستحق رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 25 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں …
یو این ایچ سی آر پاکستان کاملک بھر میں کوویڈـ19 کے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے مالی امداد کا پروگرام جاری ہے ، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) یو این ایچ سی آر پاکستان ملک بھر میں کوویڈـ19 کے لاک ڈاؤن سے متاثر ہو نے والے مستحق رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری رکھا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 25 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم جا چکی ہے۔ بدھ کو یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا ہے حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کوویڈـ19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیائ خوردونوش خرید سکیں۔انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ،صوبہ خیبرپختونخوا،اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں پہلے مرحلے میں 12 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 25 ہزار خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔








