اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ پرعملدرآمد کووڈ19- کی وبا کے دوران نہیں کیاجائے گا۔ وزارت قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ادویہ ساز ادارے کورونا وبا کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ وصول نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کی پالیسی 2018ء کے تحت ادویہ …
دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ پرعملدرآمد کووڈ19- کی وبا کے دوران نہیں کیاجائے گا، وزارت قومی صحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)دوائوں کی قیمتوں میں اضافہ پرعملدرآمد کووڈ19- کی وبا کے دوران نہیں کیاجائے گا۔ وزارت قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ادویہ ساز ادارے کورونا وبا کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافہ وصول نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کی پالیسی 2018ء کے تحت ادویہ ساز ادارے سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی کے تحت ضروری ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد جبکہ غیر ضروری ادویات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ادویہ سازی کی صنعت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کورونا وبا کے دوران عوام کو سستی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جاسکے۔ اسی طرح اودیہ ساز اداروں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ صنعتوں کا یہ فیصلہ کووڈ19- کی وبا کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کئے گئے حکومتی فیصلہ کی معاونت کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تمام ادویات کی پرانی قیمتیں بحال رہیں گی۔ حکومت ادویہ ساز صنعت کے اس فیصلہ کو سراہتی ہے اورمشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے پر ادویہ ساز اداروں اور درآمد کنندگان کے فیصلہ کی معترف ہے۔








