وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے پنڈوری جھامرہ میں سوکے وی کا ٹرانسفارمر مہیا کردیا،علاقہ کی بجلی سپلائی تھری فیز کردی گئی

ہری پور۔22اگست (اے پی پی )وفاقی وزیر توانائی ،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر پنڈوری جھامرہ میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے ساتھ علاقہ میں بجلی کی سپلائی بھی تھری فیز کردی گئی ہے جس پر مقامی افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیاہے۔ چیئرمین صفدر خان ،سابق ناظم جاوید خان ،عبدالرشید، ماسٹر نثار ،علی اصغر اور خان افسر سمیت دیگر مقامی عمائدین …

ہری پور۔22اگست (اے پی پی )وفاقی وزیر توانائی ،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر پنڈوری جھامرہ میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے ساتھ علاقہ میں بجلی کی سپلائی بھی تھری فیز کردی گئی ہے جس پر مقامی افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیاہے۔ چیئرمین صفدر خان ،سابق ناظم جاوید خان ،عبدالرشید، ماسٹر نثار ،علی اصغر اور خان افسر سمیت دیگر مقامی عمائدین ٹرانسفارمر کی تنصیب کے موقع پر موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ علاقہ میں مکینوں کو طویل عرصہ سے بجلی کے کم وولٹیج سمیت دیگر مسائل کا سامنا تھا جو وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے نوٹس میں لائے گئے جس پر انہوں نے نوٹس لے کر 100کے وی کا نیا ٹرانسفارمر مہیا کیا ہے اور ساتھ ہی سپلائی بھی تھری فیز کی دی گئی ہے جس پر ہم وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے مشکور ہیں۔ انہوں ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے حق نمائندگی ادا کیاہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

مزید خبریں