24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24,593 ٹیسٹ کئے گئے، 482 نئے کیس،11 اموات رپورٹ کل 2,94,193متاثرہ افراد میںسے 2,78,939 افراد صحتیاب، ایکٹو کیس 8,987 رہ گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

59
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 482 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 10 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 24 ہزار 593 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 214، پنجاب میں9 ہزار 908, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 727، اسلام آباد میں 2 ہزار 832 ، بلوچستان میں 471،گلگت بلتستان میں 270،آزاد کشمیر میں 171 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 939 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 113 مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میںکووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 987 ، مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 193 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 265، بلوچستان میں 12 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 745، اسلام آباد میں 15 ہزار 546، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 831، پنجاب میں 96 ہزار 466 اور سندھ میں 1 لاکھ 28 ہزار 676 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 267 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 384 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 193 جبکہ 1 مریض گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 248،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 25 لاکھ 12 ہزار 337 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 97 مریض زیر علاج ہیں۔