اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد کو بڑھانے، متاثرہ افرا کے رابطوں کا سراغ لگانے کے لئے این سی او سی کی ٹیم بلوچستان کا دورہ کرے گی۔ منگل کو این سی او سی کے مطابق ٹیسٹ ، ٹریس اینڈ کوآرانٹائن (ٹی ٹی کیو) ٹیم بلوچستان …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ٹی ٹی کیو ٹیم بلوچستان کا دورہ کرے گی
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد کو بڑھانے، متاثرہ افرا کے رابطوں کا سراغ لگانے کے لئے این سی او سی کی ٹیم بلوچستان کا دورہ کرے گی۔ منگل کو این سی او سی کے مطابق ٹیسٹ ، ٹریس اینڈ کوآرانٹائن (ٹی ٹی کیو) ٹیم بلوچستان میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور رابطے کا سراغ لگانے کے لئے بلوچستان کا دورہ کرنے جارہی ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے امکانات اور ٹی ٹی کیو ٹیم کے بلوچستان کے دورے سے متعلق تشخیص اور اپ ڈیٹ کے حوالے سیضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فورم کو بریفنگ دی گئی کہ ٹیم کم ٹیسٹنگ اور متاثرہ افراد کے روابط کی نشاندہی کے حوالے سے امور پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی ٹی کیو ٹیم صوبائی انتظامیہ کے ساتھ کورونا کے وائرس کے حوالے سے بات چیت کرے گی تاکہ اس وبائی مرض کا مقابلہ کیا جا سکے۔ تاہم ، ٹیم صحت کی لیبارٹریز کا بھی دورہ کرے گی اور متاثرہ مریض سے رابطہ کرنے والی ٹیموں کے ساتھ بھی ملاقات کرے گی۔فورم نے مختلف ممالک میں کھلنے والے سکولوں اور اس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے اثرات کے بارے میں بھی موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے اثرات کا تجزیہ کرنے کے لئے ڈیٹا کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز احمد شاہ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔









