ن لیگ نے اپنے دور میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے انہی کے دور میں ماہانہ گردشی قرضہ میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، ایسے ظالمانہ معاہدوں کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں،ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مکر و فریب کرکے باہر گئے تھے ، ن لیگ نے اپنے دور میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے انہی کے دور میں ماہانہ گردشی قرضہ میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، منگل کو شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مکر و فریب کرکے باہر گئے تھے ، ن لیگ نے اپنے دور میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے انہی کے دور میں ماہانہ گردشی قرضہ میں 38 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، منگل کو شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ ایسے ظالمانہ معاہدوں سے عوام کو سزا ملی جسے وہ آج بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے معاہدے کرنے والے آج شور مچا رہے ہیں، ایل این جی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے کا سہرا بھی ن لیگ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے مال بنانے کی ہوس سے آج قوم کے بچے بھوک اور غربت کا شکار ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے آخری سال میں گیس بجلی کی مد میں گردشی قرضہ 600 ارب روپے بڑھا ، ماضی کے آٹا گندم اور چینی مافیا کے سرغنہ آج بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔

مزید خبریں