اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ناصر خالد کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جمعرات کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کی باقیات کے خاتمے کے لیے …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ناصر خالد کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہید افسر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جمعرات کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کی باقیات کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی کی باقیات کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، کورونا وائرس کا خاتمہ ہو یا پھر سیلاب زدگان کی امداد پاک فوج کا کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے۔








