لاہور۔9ستمبر (اے پی پی )سرکاری املاک فروخت کرکے زرمبادلہ کمانے کے منصوبے کے تحت نجکاری کمیشن نے لاہور میں موجود 13 سرکاری املا ک کو 17 کروڑ 93 لاکھ 54 ہزار500 روپے میں نیلام کر دیا۔بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں نیلامی کیلئے طے شدہ 13 املاک کی اوپن نیلامی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، ڈی جی نجکاری کمشن افتخار حسین …
نجکاری کمیشن نے لاہور میں موجود 13 سرکاری املا ک کو 17 کروڑ روپے سے زائدمیں نیلام کر دیا، وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی )سرکاری املاک فروخت کرکے زرمبادلہ کمانے کے منصوبے کے تحت نجکاری کمیشن نے لاہور میں موجود 13 سرکاری املا ک کو 17 کروڑ 93 لاکھ 54 ہزار500 روپے میں نیلام کر دیا۔بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں نیلامی کیلئے طے شدہ 13 املاک کی اوپن نیلامی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، ڈی جی نجکاری کمشن افتخار حسین نقوی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع 3شاپس کو 4کروڑ45لاکھ80ہزار روپے میں،لنک فیروز پور روڈ پر واقع 9ا پارٹمنٹس کو 4کروڑ 27لاکھ،74ہزار500روپے جبکہ نکلسن روڈواپڈا بلڈنگ کو 9کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا،نجکاری کمشن کی طرف سے ان سرکاری املاک کی مجموعی طور پر ریزرو قیمت 17کروڑ50 لاکھ4500 روپے مقرر کی گئی تھی۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن آرڈیننس کے تحت حکومت شفافیت کوبرقرار رکھتے ہوئے نجکاری کے جامع پلان پر عمل پیرا ہے‘ رواں سال نجکاری سے 100 ارب روپے حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہے جسے پورا کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی نجکاری رول بیک نہیں ہو رہی، طے شدہ پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری جائیدادوں کی نیلامی کا عمل اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی کامیاب رہا،جس کے بعد اگلے مرحلہ میں گوجرانوالہ میں سرکارہی املاک کی نیلامی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد قرضوں کا بوجھ کرنا اور عوام کی فلاح وبہبود سمیت ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کیلئے ٹی او آرز بن رہے ہیں‘ اس میں فنانشل ایڈوائزر کیلئے ایڈورٹائز کیاجائیگا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے معیشت ست روی کا شکار رہی جواب بہتر ہو رہی ہے اور ملکی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ ایک دوسرے سوال پر انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق چل رہا ہے اس میں کوئی سست رفتاری نہیں‘ اس حوالے سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی واضح کر چکے ہیں۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان کے مخالفین کی طرف سے ا یف اے ٹی ایف میں وطن عزیز کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش رہی لیکن وہ ناکام رہے تاہم سب کو وسیع تر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا چاہئے ، ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹ میں بل پاس ہو ئے آئندہ بھی پاس ہونگے۔








