پاکستان اور برطانیہ کا باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خان کے مطابق یہ اتفاق رائے بدھ کوسیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے دوران طے پایا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعاون ، علاقائی …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خان کے مطابق یہ اتفاق رائے بدھ کوسیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور برطانوی وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے دوران طے پایا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعاون ، علاقائی صورتحال ، موسمیاتی تبدیلی اور کثیر الجہتی امور سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اعلی سطحی پر تبادلوں کی اہمیت ، قریبی تجارتی اور معاشی شراکت داری ، اور دو طرفہ تعلقات میں تارکین وطن کے مضبوط کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے کویڈ۔ 19 کے باعث پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت وطن واپسی میں دو طرفہ تعاون کو بھی سراہا۔ سکریٹری خارجہ نے علاقائی تناظر میں افغانستان کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگرکیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انٹرا افغان مذاکرات کے جلد از جلد آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لئے ایک جامع ، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کی ضرورت ہے۔سکریٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیرقانونی اقدامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو درپیش خطرات بھی آگاہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ تناو¿ کو دور کرنے اور کشمیر تنازعہ کے پر امن حل میں عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔