اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے خصوصی سالانہ امتحانات 23 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ یہ امتحانات 10 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ کورونا وائرس کے باعث طلباءکو بغیر امتحانات کے پاس کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ طلباءجن کی نویں جماعت میں سپلی تھی اور کچھ …
وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے خصوصی سالانہ امتحانات 23 ستمبر سے شروع ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک کے خصوصی سالانہ امتحانات 23 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ یہ امتحانات 10 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ کورونا وائرس کے باعث طلباءکو بغیر امتحانات کے پاس کر دیا گیا تھا جبکہ کچھ طلباءجن کی نویں جماعت میں سپلی تھی اور کچھ طلباءاپنے درجہ میں بہتری کے لئے امتحانات دے رہے ہیں۔ ان امتحانات میں کورونا وائرس کے بچاﺅ کی تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔








