نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لیے 19ہزار خیمے بھیج دیے

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لیے 19ہزار خیمے بھیج دیے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے این ڈی ایم اے کا امداد اور بحالی کا کام جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لیے این ڈی ایم …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لیے 19ہزار خیمے بھیج دیے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے این ڈی ایم اے کا امداد اور بحالی کا کام جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کے لیے این ڈی ایم اے نے19ہزار خیمے بھیجے ہیں۔ یہ خیمے 5کور کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔