اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مساوات عالمی امن کے لئے شرط ہے، بھارت نے طاقت کے ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآباد کی ریاستوں پر قبضہ کیا۔ پیرکو امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں آفریدی نے کہاکہ اب بھارت کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس کی اجازت نہیں …
بھارت نے طاقت کا ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآباد کی ریاستوں پر قبضہ کیا،پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی کا عالمی یوم امن کے موقع پر ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مساوات عالمی امن کے لئے شرط ہے، بھارت نے طاقت کے ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآباد کی ریاستوں پر قبضہ کیا۔ پیرکو امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں آفریدی نے کہاکہ اب بھارت کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس کی اجازت نہیں دے گا، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی رائے شماری کو یقینی بنانا ہوگا۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف زمین پر سب سے بڑی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہریار آفریدی ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے ہندوستان کے ساتھ امن برقرار رکھنے کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے لیکن خطے میں بالادستی کی ہندوستانی سوچ اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔








