وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کاوفاقی وزارت تعلیم کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے وزارتوں/ ایگزیکٹو ایجنسیوں کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) فنڈز کے جاری عمل میں مزید آسانیاں پیدا کی ہیں، وزارتوں کی بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے وزارتوں/ ایگزیکٹو ایجنسیوں کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) فنڈز کے جاری عمل میں مزید آسانیاں پیدا کی ہیں، وزارتوں کی بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پی ایس ڈی پی کے تحت جاری وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود ، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار ، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سیکرٹری تعلیم ، اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے مالی تعاون سے جاری منصوبوں کے معاملات اور درپیش رکاوٹوں پر مکمل تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے اسد عمر نے کہا کہ پلاننگ کمیشن نے وزارتوں/ ایگزیکٹو ایجنسیوں کے لئے پی ایس ڈی پی فنڈز کے جاری عمل میں مزید آسانیاں پیدا کی ہیں۔ وزارتوں کی بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ، وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے متعلقہ حکام کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ متفقہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں۔