اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما ہیں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، سخت تنقید کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کورونا بحران کے دوران بعض ٹھوس فیصلے کئے اور ملک …
وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما ہیں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے، سخت تنقید کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے کورونا بحران کے دوران بعض ٹھوس فیصلے کئے اور ملک میں مکمل لاک ڈاﺅن کی جگہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی اپنائی جو کہ کامیاب رہی۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، سیکورٹی ایجنسیز، سیاسی رہنماﺅں اور عوام نے ملک میں مہلک وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سخت محنت کی۔ علی محمد خاننے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک نیک نصب العین کے ساتھ عام آدمی کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے سیاست میں آئے ہیں، احساس پروگرام معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور ناانصافی معاشرے کی سب سے خطرناک برائیاں ہیں، موجودہ حکومت ملک سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمنے کیلئے پر عزم ہے اور بدعنوان عناصر کے خلاف شفاف احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔








