اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے …
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیراعظم نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے چوری کے پیسے کی واپسی کیلئے فریم ورک کی تجویز ان کے کرپشن کےخلاف پختہ عزم کاواضح اظہار ہے۔ جمعہ کی رات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وبا سمیت تمام اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام عالم کو باور کرایا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔








