وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب حکومت کے 10بلین سونامی ٹری پروگرام کا خاص طور پر ذکر کیا

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب میں حکومت کے 10بلین سونامی ٹری پروگرام کا خاص طور پر ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج کے حوالے سے پاکستان کا بہت کم حصہ ہے لیکن اس کا شمارماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں ہوتا ہے، اس کے باوجود ہم نے فیصلہ …

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب میں حکومت کے 10بلین سونامی ٹری پروگرام کا خاص طور پر ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج کے حوالے سے پاکستان کا بہت کم حصہ ہے لیکن اس کا شمارماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں ہوتا ہے، اس کے باوجود ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہل کریں کیونکہ ہم سمجھتے ہیںکہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنا عالمی ذمہ داری ہے، ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں اپنے حصہ کے طور پر اگلے تین سال میں ماحولیاتی تبدیلی کے لیے 10 ارب درخت لگانے کا انتہائی پرعزم پروگرام شروع کیا ہے۔