نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی دن کا اعلان کرے اور اس ناسور کے خلاف متحد ہو جو انسانیت کی تقسیم کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نوع انسانی کو قریب لانے کا ایک …
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی دن کا اعلان کرے، وزیرا عظم عمران خان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی دن کا اعلان کرے اور اس ناسور کے خلاف متحد ہو جو انسانیت کی تقسیم کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سربراہ اجلاس سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نوع انسانی کو قریب لانے کا ایک موقع تھا، بدقسمتی سے اس نے قوم پرستی کو ہوا دی، عالمی تنازعات میں اضافہ ہوا اور متعدد مقامات پر کمزور اقلیتوں کے خلاف نسلی اور مذہبی بنیادوں پر نفرت اور تشدد کے واقعات بڑھے ہیں، ان رحجانات نے اسلامو فوبیا کوبھی بڑھکایا ہے اور بہت سے ملکوں میں مسلمانوں کو بلاخوف و خطر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہماری زیارتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور ہمارے پیغمبر خاتم النبیین حضرت محمدۖ کی توہین کی جارہی ہے، قران پاک کو جلایا گیا ہے اور یہ سب اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارلی ہیبڈو کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت سمیت یورپ میں ہونے والے واقعات حالیہ مثالیں ہیں، ہم سختی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی اور نفرت و تشدد کی ترغیب دینے کو عالمی سطح پر غیرقانونی قرار دیا جائے، اس اسمبلی کو چاہیے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی دن کا اعلان کرے اور اس ناسور کے خلاف متحد ہو جو انسانیت کی تقسیم کا باعث ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں بھارت واحد ایسا ملک ہے جہاں ریاست اسلاموفوبیا کی سرپرستی کر رہی ہے، اس کے پیچھے آر ایس ایس کا نظریہ کارفرما ہے جو بدقسمتی سے آج بھارت پر مسلط ہے، یہ انتہا پسندانہ نظریہ 1920 کی دہائی میں منظرعام پر آیا تھا۔








