وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ایک بار پھر عالم اسلام اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل کو بڑے مدلل انداز سے پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی وزیراعظم کی جانب …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ایک بار پھر عالم اسلام اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل کو بڑے مدلل انداز سے پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی وزیراعظم کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت جیسے موضوعات پر دنیا کے سامنے عالم اسلام کا دوٹوک موقف پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عالمی سطح کے رہنما ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملکی مفاد کے لئے کام کیا ہے اور ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔