اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو ملک میںمعیشت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصانات پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی پالیسیاں متعارف کرانے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی کوششوں کے اعتراف میں عالمی اقتصادی فورم میں چیمپیئن فار نیچر کمیونٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ معاونِ …
ملک امین اسلم کوعالمی اقتصادی فورم میں چیمپیئن فار نیچر کمیونٹی میں شمولیت کی دعوت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو ملک میںمعیشت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصانات پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی پالیسیاں متعارف کرانے اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی کوششوں کے اعتراف میں عالمی اقتصادی فورم میں چیمپیئن فار نیچر کمیونٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے واقعی ایک قابلِ ذکر کامیابی ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے آئندہ سالانہ اجلاس میں ”چیمپئن فار نیچر کمیونٹی“ کا رکن بننے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ لقب حاصل کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ ملک امین اسلم جو کہ موجودہ حکومت کے سبز ایجنڈے اور پالیسیوں کا ایک اہم اور کلیدی حصہ ہیں، نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کے فطرت اور ماحول کے تحفظ اور کلین گرین پاکستان ویژن کی عالمی سطح پرواضح تسلیم ہےجو کہ عالمی ماحولیاتی استحکام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں اہم کرداد ادا کررہا ہے۔یہ ہمارے لیے ایک بہترین موقع ہے جب دنیا ہمارے عالمی شہرت یافتہ اقدامات جن میں ،گرین اسٹیمولس، ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام اور پروٹیکٹیڈ ایریا اینیشی ایٹیو شامل ہیں، کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور ہمیں باقاعدہ پلیٹ فارم کے ذریعہ انہیں مزید بہتری کی جانب لے کر جانے میں بھی مدد ملے گی۔معاونِ خصوصی ملک امین اسلم نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق تمام تر بہترین اقدامات کو وزیرِ اعظم عمران خان کا ویژن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل چیمپئن آف نیچر وزیرِ اعظم عمران خان ہیں اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے لیڈر حامی فطرت ہیں اور ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم کے چیمپئنز فار نیچر ٹائٹل کے بارے میں تفصیل بیان کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ چیمپیئن فار نیچر کا خطاب محض چند بہترین رہنماﺅں کو دیا جاتا ہے، یہ ایسے لیڈران کی کمیونٹی ہے جو ہمیشہ کی طرح کاروبار میںماحول دوست طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے مثبت عالمی معیشت اور 2030ءتک دنیا کو آئندہ کسی بھی ماحولیاتی بگاڑ سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ نیچر ایکشن ایجنڈا (این اے اے) کے ایک جز کے طور پر ورلڈ اکنامک فورم کی چیمپئنز کمیونٹی سرکاری اور نجی شعبے، سول سوسائٹی، اکیڈیمیا اور سماجی رہنماﺅں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایسی ماحول دوست اور مثبت پالیسیاں متعارف کرواتے ہیں جو پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ چیمپیئن فار نیچر کو تین ورکنگ گروپس میں منظم کیا گیا ہے ، جس کا اہم مقصد فطرت پرمثبت اثرات رکھنے والے معاشرتی و معاشی نظام پر زور دینا ہے۔ معلومات کی رو سے، چیمپیئنز فار نیچر کا آغاز جنوری 2020ءمیں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ چیمپینز نے پہلے سال میں تسلیم کیا کہ یہ کمیونٹی کوڈ۔19 کے بعد معیشت ، انسانی صحت اور فطرت کی بحالی کے لیے گرین ریکوری کی حمایت کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔








