سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی ، 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

حیدرآباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی …

حیدرآباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی)سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد کے قریب مسافر وین میں اچانک آگ لگ گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔