لاہور۔26ستمبر (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی جس مےںسیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی گئی، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یواین اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے، آج دہشت گرد بھارت کا چہرہ پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا …
گور نر پنجاب سے تحر یک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات، اہم سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت

مزید خبریں
لاہور۔26ستمبر (اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی جس مےںسیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی گئی، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یواین اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے، آج دہشت گرد بھارت کا چہرہ پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیساتھ ساتھ امت مسلمہ کے بھی سفیر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین ،اسلامو فوبیا ،دہشت گردی اوربھارتی مسلمانوں پر مظالم سمیت دیگر ایشوز پر عمران خان نے تمام حقائق دُنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا ون پوائنٹ ایجنڈہ ذاتی وسیاسی مفادات کا تحفظ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے،عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیں گے اور ملک کو معاشی میدان میں سب سے آگے لیکر جائیں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے نہیں بلکہ حکومت کے بیانیہ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اس لیے ہم اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ، تمام حالات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا چیمپئن فارنیچرکا اعزاز کامیاب حکومتی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان ہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یواین اسمبلی میں عمران خان نے کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑا ہے وہ حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا انتشار اور فساد کا ایجنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت 2023ءتک اپنی آئینی مدت پوری کر یگی۔








