وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد کا شاہ عبدالطیف اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی۔ 27ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کراچی سرکلر ریلوئے)کے سی آر(کے لئے یہاں آیا ہوں سیاسی بات نہیں کرونگا، کے سی آر پر کام شروع ہوگیا ہے ،میں ہر15 دن بعد کراچی آیا کرونگا، میرا اپ سے وعدہ ہے اس کے سی آر کو مکمل کریں گے، کے سی آر کے معاملہ پر حکومت سندھ سے کوئی لڑائی نہیں ہے،ہم …

کراچی۔ 27ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کراچی سرکلر ریلوئے)کے سی آر(کے لئے یہاں آیا ہوں سیاسی بات نہیں کرونگا، کے سی آر پر کام شروع ہوگیا ہے ،میں ہر15 دن بعد کراچی آیا کرونگا، میرا اپ سے وعدہ ہے اس کے سی آر کو مکمل کریں گے، کے سی آر کے معاملہ پر حکومت سندھ سے کوئی لڑائی نہیں ہے،ہم سندھ حکومت کو ساتھ لے کر چلیں گے ،وزیراعلی سندھ سے دو میٹنگز کئے ہیں اور بڑی کامیاب رہی ہے ،چیف سیکرٹری سندھ اور کمنشنر کراچی کا ہمارے ساتھ پورا تعاون ہے ، کے سی آر کے مسلہ پر مرکزی حکومت اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہے ، حکومت سندھ کے ساتھ ملکر تجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے ریلوئے حکام کی پیرکو مٹنگ ہے اور نقشہ دے دیا جائے گا کہ ریلوئے کی تجاوزات کہاں تک ہے ، سپریم کورٹ کا حکم ہے ہم نے تجاوزات کو ختم کرنے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کے سی آر کے شاہ عبدالطیف اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریلوئے کے اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے کہاکہ کہ آج کراچی سرکلر ریلوئے)کے سی آر(کے لئے یہاں آیا ہوں، سیاسی بات کل ایک بجے پریس کانفرنس میں کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی ملیر ، مچھر کالونی کا دورہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 10.5 بلین روپے ہم کے سی آر پر خرچ کرنے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں ہم 1.8 بلین روپے خرچ کریں گے ، حکومت سندھ سے ہمارا پورا تعاون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ24 پل حکومت سندھ نے بنانے ہے اور ایف ڈبلیو او کو انہوں نے ٹھیکہ بھی دیا ہے ۔سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ کے سی آر ٹریک کو بحال کیا جائے جو لوگ بے دخل ہوں گے حکومت سندھ اور سید مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ ان لوگوں کے رہائش کے لئے انتظامات کریں کیونکہ ہماری مجبوری سپریم کورٹ کا سخت حکم ہے کہ ریلوئے ٹریک کے ساتھ جو تجاوزات ہے ان کو ختم کیا جائے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گیرج میں کوچیز تیار ہورہی ہیں اور جس دن کوچ تیا ر ہوگئی یہاں کسی اسٹیشن پر کھڑا کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کرے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کراچی کے لوگوں کے لئے جس طرح سپریم کورٹ کا جذبہ ہے اسی طرح مرکز اور صوبہ کے اندر بھی یہی جذبہ ہوں تاکہ کے سی آر اپنے وجود میں آجائیں۔