پاکستان امن ، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے، سیاح پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے یہاں ضرور آئیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن ، خوبصورتی اور مہمانواز لوگوں کی سرزمین ہے ۔ سیاح پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے یہاں ضرور آئیں۔ اتوار کو عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن ، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔ کوہ ہمالیہ ، کوہ قرا …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن ، خوبصورتی اور مہمانواز لوگوں کی سرزمین ہے ۔ سیاح پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے یہاں ضرور آئیں۔ اتوار کو عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن ، خوبصورتی اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے۔ کوہ ہمالیہ ، کوہ قرا قرم اور ہند کش پہاڑی سلسلے سحر زدہ خوبصورتی کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا ناگاپربت اور کے ٹو کی چوٹیوں کی دلکشی اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پہاڑی سلسلوں کی ایک بار سیر کرنے والا ہمیشہ کیلئے ان کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ موہنجوداڑو ، ہڑپا اور بدھ مذہب کے تاریخی اور قدیم اثار سیاحوں کیلئے کشش کا باعث ہیں۔ دلکش وادیاں ، حسین میدان اور خوبصورت پہاڑی سلسلے پاکستان کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے یہاں ضرور آئیں اور قدرتی مناظر سے لطف انداز ہوں ۔