امریکا ایران کو بینکاری سہولتیں فراہم کرنے والے یورپی بینکوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا،جواد ظریف

تہران ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو بینکاری سہولتیں فراہم کرنے والے یورپی بینکوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔جاپانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے وعدہ کیا ہے کہ ان کا ملک یورپی بینکوں کی تشویش کی دور کرنے …

تہران ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو بینکاری سہولتیں فراہم کرنے والے یورپی بینکوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔جاپانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے وعدہ کیا ہے کہ ان کا ملک یورپی بینکوں کی تشویش کی دور کرنے کے لیے مزید اقدامات انجام دیگا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی اور بینکاری لین دین کے حوالے سے یورپی بینکوں کی تشویش بلاجواز ہے۔ایران یورپی ملکوں سے مسلسل اس بات کا مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے پیش نظر ایران کے ساتھ تجارتی اور بینکاری لین دین کی ترغیب دلانے کے لیے ضروری تدابیر اپنائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply