اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، سیاحت کا شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حاصل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق …
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سیاحت کے عالمی دن پرپیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کی ترقی ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، سیاحت کا شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حاصل ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکے باعث سیاحت کے شعبے کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے، اللہ نے پاکستان کو بہت سے قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے چند اہم ممالک میں شامل ہے، پاکستانی سیاحت تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی مقامات پر مشتمل ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے سیاحت کے شعبے کو مزید فعال کرنے کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحت کے مواقع سے استفادہ کر کے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔








