کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی پی ٹی آئی اور عمران خان کا مینڈیٹ ہے ،غلام سرور خان

راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی پی ٹی آئی اور عمران خان کا مینڈیٹ ہے ،حقیقی معنوں میں ملک کی تعمیروترقی کے لئے کوشاں ہیں،گذشتہ حکومتوں کے پیدا کردہ معاشی مسائل کی وجہ سے ترقی کے سفر میں تاخیر ہوئی ،ہر جگہ پر ان کی کرپشن پائی جا رہی ہے،ان ظالموں نے ہر …

راولپنڈی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی پی ٹی آئی اور عمران خان کا مینڈیٹ ہے ،حقیقی معنوں میں ملک کی تعمیروترقی کے لئے کوشاں ہیں،گذشتہ حکومتوں کے پیدا کردہ معاشی مسائل کی وجہ سے ترقی کے سفر میں تاخیر ہوئی ،ہر جگہ پر ان کی کرپشن پائی جا رہی ہے،ان ظالموں نے ہر ادارے کو کرپشن سے تباہ کردیا ، اب ان کا احتساب ہو رہا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔اتوار کو یہاں یونین کونسل بجنیال کے تین گاو¿ں پنڈ رانجھا، ڈھوک پوٹھوہاریاں اور موہری کھٹڑاں میں گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاکہ آج الیکشن میں اس علاقے کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ،ہم دعووں پر نہیں خدمت پر یقین کرتے ہیں،خدمت کا سفر جاری و ساری ہے اور جاری رہے گا،عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات کی پوری دنیا تائید کر رہی ہے ،بلین ٹری سونامی اور کرونا پر اقدامات کی دنیا معترف ہے جو کہ ایک اعزاز ہے۔آپ لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی آپ کے مسائل کے حل سے آپ کی خوشی سے میں بھی خوشی محسوس کرتا ہوں۔گیس بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں پر آپ سب کا حق ہے اور یہ حق سب کو ملے گا ۔اس موقع پر ایم این اے منصور خان اور ایم پی اے عمار صدیق نے بھی عوام سے خطاب کیا۔غلام سرور خان نے کہاکہ یہ کبھی دھرنا دیتے ہیں کبھی اے پی سی کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کر رہا ہے ،ملک کو بدنام کرنے کی تمام کوششوں کو عوام کی قوت اور افواج پاکستان کی مددسے ناکام بنائیں گے۔ہمیں آپس میں اتحاد ویگانگت کی ضرورت ہے۔