لاہور۔28ستمبر (اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے، ملک سے غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی لوٹ مار کی وجہ سے ہمیں مشکلات کاسامنا ہے، کورونا وبا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے …
ملک سے غربت کے خاتمہ کےلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، مومنہ وحید

مزید خبریں
لاہور۔28ستمبر (اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے، ملک سے غربت کا خاتمہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی لوٹ مار کی وجہ سے ہمیں مشکلات کاسامنا ہے، کورونا وبا کے باعث اقتصادی شرح نمو میں تیزی سے کمی ہوئی، حکومت پاکستان نے احساس پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کی مالی مدد کی ہے، حکومت نے کورونا وبا سے غریبوں کو بچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی کا 15 فیصد جو کہ تقریباً ایک ارب بنتا ہے وہ غربت میں رہ رہا ہے، پاکستان میںغربت کی بنیادی وجہ ماضی کی حکومتوں کی غلط ترجیحات ہیں۔








