اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایم۔8کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم-8 موٹروے کے تعمیراتی کام سے مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بلوچستان میں ایم-8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل …
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایم۔8کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایم۔8کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ایم-8 موٹروے کے تعمیراتی کام سے مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے بلوچستان میں ایم-8 موٹر وے کے 146 کلومیٹر طویل ہوشاب-آوران-خضدار سیکشن کی تعمیر کے لئے بولی طلب کرنا شروع کردی ہے۔ نیا سیکشن گوادر پورٹ کے رابطے کو بہتر بنائے گا اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انقلاب لائے گا۔ یہ منصوبہ مقامی لوگوں کی طویل مدتی محرومیوں کو دور کرے گا اور خوشحالی کا موجب ثابت ہوگا۔








