لاہور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، حکومت سیاسی انتقام نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ،کر پشن کے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاﺅس لاہور میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا زعالم اور صوبائی وزیر ایکسائز …
نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، حکومت سیاسی انتقام نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، گور نر پنجاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، حکومت سیاسی انتقام نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ،کر پشن کے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہاﺅس لاہور میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا زعالم اور صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر مسائل بارے بھی بات چیت کی گئی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت آئینی و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے جس کےلئے نیب سمیت احتساب کے تمام اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن کی وجہ سے ہی ملک کو معاشی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو کرپشن سے مکمل نجات دلانے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور اس سلسلے میں اپوزیشن کے کسی بھی رکن کی گر فتاری کو سیاسی انتقام کہنا کسی بھی صورت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے کس کو کب گر فتار کر نا ہے اس کا فیصلہ حکومت نہیں نیب ہی کرتی ہے ۔ گورنر نے کہا کہ ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ نیب حکومت نہیں اور حکومت نیب نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی بار ملک میں تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کمزور طبقات کو ریلیف دینے اور ان کی مضبوطی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ” احساس پروگرام“، ”کامیاب نوجوان پروگرام“ اور” انصاف صحت کارڈ“ بھی حکومت کا تاریخی منصوبہ ہے اور حکومت ہر مشکل وقت میں غر یب عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ صوبائی وزرا اعجاز عالم اور حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی کر پشن ہر روز قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے اور ہماری حکومت کا عوام سے وعدہ ہے کہ ملک کو کر پشن سے نجات دلائیں گے اور شفاف و بلاتفر یق احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔








