وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے ساز گار ماحول بن رہا ہے،افغانستان خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال ہوگا۔افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔افغانستان میں پر امن تصفیہ کے حوالے سے پاکستان سول امور ملٹری سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور افغانستان میں امن اور …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے ساز گار ماحول بن رہا ہے،افغانستان خوشحال ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال ہوگا۔افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔افغانستان میں پر امن تصفیہ کے حوالے سے پاکستان سول امور ملٹری سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور افغانستان میں امن اور تعمیر نو میں دلچسپی رکتھے ہیں۔قیام امن سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھل جائینگی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد جلد افغانستان کا دورہ کرینگے۔پیر کو افغان اعلی سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل میں پاکستان نے جو کردار ادا کیا دنیا اسے سراہ رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے عبداللہ عبداللہ سے کہا کہ دوحہ معاہدے کے بعد انٹرا افغان ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے کا یہ ایک سنہری موقع ہے۔پاکستان کا شروع دن سی ہی یہ موقف تھا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔ہم نے واضع کیا کہ پاکستان نے اپنی زمہ داری نبھائی ہے اور اب آپ نے آگے بڑھنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کے سول اور ملٹری سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیںاور افغانستان میں پائیدار امن اور تعمیر نوکے خواہاں ہیں۔افغانستان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔خطے میں امن ہو گا تو تجارتی تعلقات بڑ ھیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امن سے افغانستان کیساتھ تعلقات میں ایک نئے باب کا ضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مکمل جنگ بندی ہے۔افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔انٹرا افغان ڈائیلاگ کے بعد ایک ساز گار ماحول بن رہا ہے اور ایسے وقت میں عبداللہ عبداللہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔