بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں، وفاقی وزیر علی زیدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں کہ این …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں کہ این ایف سی ایوارڈ میں وفاق سندھ کو اس کے حصے کا شیئر نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی آمدن میں اضافہ کرے۔