اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 5 مرتبہ ضمانت میں توسیع ملی۔ علی زیدی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی حکومت پر شہباز شریف کی گرفتاری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے 2 جون کو شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاﺅن گھر پر چھاپہ مارا جبکہ …
شہباز شریف کو 5 مرتبہ ضمانت میں توسیع ملی، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 5 مرتبہ ضمانت میں توسیع ملی۔ علی زیدی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی حکومت پر شہباز شریف کی گرفتاری کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے 2 جون کو شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاﺅن گھر پر چھاپہ مارا جبکہ شہباز شریف نے 3 جون کو ضمانت قبل ازگرفتاری کرا لی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی اس دوران 5 مرتبہ ضمانت میں توسیع کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 17 جون، 23 جولائی، 18 اگست،5 ستمبر اور 23 ستمبر کو شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کی گئی جبکہ نیب نے ضمانت منسوخی کے بعد 28 ستمبر کو شہبازشریف کو گرفتار کیا۔








