وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت بغیر ہوا باز طیاروں کے سسٹم کی پالیسی کو حتمی شکل دینے کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت بغیر ہوا باز طیاروں کے سسٹم کی پالیسی کو حتمی شکل دینے کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبوں سمیت مختلف وزارتوں کے افسران نے شرکت کی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے شرکاءکو آگاہ کیا کہ …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی زیر صدارت بغیر ہوا باز طیاروں کے سسٹم کی پالیسی کو حتمی شکل دینے کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبوں سمیت مختلف وزارتوں کے افسران نے شرکت کی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے شرکاءکو آگاہ کیا کہ ریموٹ کے ذریعے ایئر کرافٹ سسٹم کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کی روشنی میں یہ صحیح وقت ہے کہ بغیر ہوا باز ایئر کرافٹ پالیسی (یو اے ایس) کے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کی پالیسی تشکیل دی جائے۔ شرکاءنے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف کیا اور اس ضمن میں اپنی گرانقدر تجاویز بھی پیش کیں۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ فریقین آئندہ 15 روز کے اندر اپنی تجاویز اور خیالات کے تبادلے کا عمل مکمل کر لیں اور آئندہ اجلاس تمام فریقین کے پالیسی پر تبصرے مکمل ہونے پر بلایا جائے گا۔ یہ اجلاس ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے بغیر ہوا باز طیاروں کے استعمال کی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے بلایا گیا تھا اور 3 ستمبر 2020ءکو تمام سٹیک ہولڈرز کو اس سے آگاہ کیا گیا۔ اس قومی پالیسی کا مقصد ریموٹ کے ذریعے اڑائے جانے والے جہازوں کے استعمال میں اضافہ کے باعث پاکستان میں ایسے طیاروں کے استعمال کو محفوظ بنانا ہے۔