ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، مریم نواز نے اپنی کانفرنس میں واضح کر دیا کہ وہ کسطرح کی سیاست کر رہی ہیں، جب انا کی سیاست چل پڑتی ہے تو پارٹی کہیں کی نہیں رہتی، اپوزیشن جماعتوں نے ہر دور میں کرپشن کرنے کے نئے نئے طریقے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، مریم نواز نے اپنی کانفرنس میں واضح کر دیا کہ وہ کسطرح کی سیاست کر رہی ہیں، جب انا کی سیاست چل پڑتی ہے تو پارٹی کہیں کی نہیں رہتی، اپوزیشن جماعتوں نے ہر دور میں کرپشن کرنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے اور اب وہی کیسز بھگت رہے ہیں، اپوزیشن سیاست نہیں احتساب سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، ملک میں پہلی مرتبہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب ہو رہا ہے، جس جس نے ریاست کے بل بوتے پر کاروبار کئے وہ نہیں بچیں گے، حکومت کو اپوزیشن اور ن لیگ کی کوئی پریشانی نہیں ہے، حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس سن کر مایوسی ہوئی، ہم سوچ رہے تھے کہ نئی نسل سیاست میں آ رہی ہے اب بہتری آئے گی لیکن ان کا انداز تکبرانہ تھا اور انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کر دیا کہ وہ کسطرح کی سیاست کر رہی ہیں، ان کی پریس کانفرنس اپنی جماعت کے خلاف خلاف عدم اعتماد ظاہر کرتی ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ شریف فیملی نے کیسے پیسے بنائے اور یہ آج بھی پارٹی فنڈ کے نام پر لوگوں سے پیسے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومتوں کے دوران کرپشن کرنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے تھے، کبھی پرائیویٹائزیشن، اپنے لوگوں کو سرکاری ملز دینا، پراپرٹی اسکینڈل اور اب ٹی ٹیز اسکینڈل سامنے آیا ہے، بدعنوان عناصر احتساب سے نہیں بچیں گے اور انہیں اپنی بدعنوانیوں کا جواب دینا پڑے گا۔ ترجمان وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہی ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے، جمہوریت میں اپوزیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے، اپوزیشن جماعتیں اگر عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے کیلئے لانگ مارچ کرتی ہیں تو ویلکم کریں گے لیکن اگر یہ لوگ اپنے بدعنوانی کیسز کو بنیاد بنا کر اداروں کو ڈرانے اور دھمکانے کیلئے مارچ یا جلسے جلوس کریں گے تو حکومت اس کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں ملک کو مشکل حالت میں چھوڑ کر گئی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہر شعبے میں چیزیں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔