اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر کے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، چھاتی کا کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کی جان لے لیتا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے …
میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر بارے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر کے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، چھاتی کا کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کی جان لے لیتا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ کو ارسال کردہ خطوط میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر کے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ چھاتی کا کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کی جان لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سٹیج پر تشخیص کی صورت میں تقریباً 98 فیصدخواتین اس مرض سے صحتیاب ہو جاتی ہیں۔ پاکستان میں اس مرض کی وجہ سے شرح اموات دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ پاکستان میں زیادہ شرح اموات کی وجہ چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا خواتین میں اس مرض کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ میڈیا اکتوبر میں فلاحِ عامہ کے پیغامات ، ٹاک شوز اور اخبارات میں مضامین کے ذریعے آگہی پیدا کرے۔ صدر مملکت نے نیوز کاسٹرز، اینکرز اور ٹاک شوز میں مہمانوں سے اکتوبر کے مہینے میں پنک ربن پہننے کی اپیل بھی کی ہے۔








