اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کل جمعہ کو پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈنیشن کونسل (پی این این سی سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیوٹریشن سے متعلق ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے احساس فریم ورک کے تحت بین الاوزارتی ادارہ تشکیل دیا گیا ہے۔ بچوں میں اسٹنٹنگ کی روک تھام پہلے دن سے حکومت کے ایجنڈے میں شامل رہی ہے۔ وزیر اعظم …
وزیر اعظم کل پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈنیشن کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کل جمعہ کو پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈنیشن کونسل (پی این این سی سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیوٹریشن سے متعلق ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے احساس فریم ورک کے تحت بین الاوزارتی ادارہ تشکیل دیا گیا ہے۔ بچوں میں اسٹنٹنگ کی روک تھام پہلے دن سے حکومت کے ایجنڈے میں شامل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اسٹنٹنگ سے متاثرایک بچے کی ایم ا?را?ئی کو دکھاتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈنیشن کونسل (پی این این سی سی) کا ادارہ تشکیل دیا ہے۔ وزیر اعظم اس بین الاوزارتی کونسل کے چیئر پرسن ہیں۔ کونسل ممبران میں کابینہ کے 8وزرائ شامل ہیں۔ کونسل کے ممبران میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سید فخر امام، اسد عمر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، شفقت محمود، عبدالرزاق دائ ود، عبدالحفیظ شیخ، ملک امین اسلم خان،ڈاکٹر فیصل سلطان شامل ہیں۔ چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور ا?زادجموں کشمیر کے چیف سیکرٹریز، وفاقی سیکرٹریز اور یونیسف اور سن کے ماہرین بھی اس کے ممبران ہیں۔ نیوٹریشن اور اس سے منسلک شعبوں کو مربوط کرنے کیلئے پی این این سی سی وفاقی سطح پر ملک کا ایک اعلی ادارہ ہے۔








